کثرت سے سوالات پوچھے گئے

آپ اپنے رابطے کی معلومات (پتہ، نمبر اور ای میل پتہ)تبدیل کرانے کے لئے ہمیں پالیسی اونر سے پر اور دستخط شدہ ترمیم یا تبدیلی کا درخواست فارم ارسال کریں گے ۔

آپ اپنی درخواست آدم جی لائف انشورنس میں جمع کراسکتے ہیں جس سے آ پکے پلان کے فوائد ترمیم ہو سکیں گے ۔

انشورڈ شخص کی اگر بدقسمتی سے موت واقع ہو جاتی ہے تو اس کا نامزد کیا ہوا ذمہ دار شخص انشورنس کی رقم کا حقدار ہوگا ۔ انشورڈ شخص کو تجویز فارم میں نامزد شخص کی تفصیلات درج کرنا ہوں گی ۔

بینیفشری میں تبدیلی

نامزد شخص کی مختص رقم میں تبدیلی

انشورڈ شخص اور نامزد شخص کے رشتے میں ترمیم

نامزد شخص کے نام میں تبدیل

مندرجہ بالا ترامیم کے لئے پالیسی اونر کو درخواست فارم پر ا ور دستخط کرکے بھیجنا ہوگا ۔

اگر پالیسی اونر کا نام غلط لکھا ہوتو پالیسی اونر کو تبدیلی یا ترمیم کا درخواست فارم پر ا ور دستخط کرکے بھیجنا ہوگا ۔ ہم اسپیلنگ درست کرکے آپ کو اطلاع بھیج دیں گے ۔

اگر پالیسی اونر کی یوم پیدائش غلط لکھی ہوتو پالیسی اونر کو تبدیلی یا ترمیم کا درخواست فارم پر ا ور دستخط کرکے بمع شناختی کارڈ کی کاپی بھیجنا ہوگا ۔ ہم یوم پیدائش درست کرکے آپ کو اطلاع بھیج دیں گے جس پر پالیسی اونر کے دستخط ہو ں گے ۔ بعد میں آپ کے ریکارڈ کے لئے آپ کو ترمیم شدہ پالیسی شیڈول بھی بھیجا جائے گا ۔

آٹو ڈیبٹ پریمیم کٹوتی کے لئے بھیجے گئے اکاؤنٹ نمبر کی تبدیلی کے لئے تبدیلی یا ترمیم کا درخواست فارم پر اور دستخط کرکے بمع اکاؤنٹ کی ترمیم شدہ تفصیلات کے ہمیں ارسال کرنا ہوگا ۔ آپ کو آتو ڈیبٹ معلومات فارم آپ کی بینک برانچ میں مل سکتا ہے ۔

آدم جی لائف انشورنس آپ کی سہولت کے لئے ماہانہ، سہ ماہی، ششماہی اور سالانہ پیمنٹ موڈز آفر کرتا ہے ۔آپ پالیسی کے پہلے سال کے بعد سے اپنا پیمنٹ موڈ تبدیلی کر سکتے ہیں ۔ پیمنٹ موڈ کی تبدیلی کے لئے مندرجہ ذیل دستاویزات اپنی بینک برانچ میں جمع کرائیں :

پالیسی اونر سے بروقت پر اور دستخط شدہ ترمیم یا تبدیلی درخواست فارم

ترمیم شدہ آٹو ڈیبٹ معلومات

ہیلتھ فارم (پالیسی اونر سے بروقت دستخط شدہ)

ٓپ پالیسی کے ایک سال ہونے کے بعد پریمیم ادا کرنے کی معیاد تبدیل کر سکتے ہیں ۔ پریمیم ادا کرنے کی معیاد میں تبدیلی کے لئے مندرجہ بالا دستاویزات اپنی بینک برانچ میں جمع کرائیں ۔

ترمیم یا تبدیلی کا درخواست فارم پالیسی اونر کی جانب سے پر اور دستخط ہوا

ترمیم شدہ آٹو ڈیبٹ معلومات (بینک برانچ میں دستیاب ہیں )/p>

ہیلتھ فارم (انشورڈ شخص پر اور دستخط کرکے بھیجے )

آپ کی درخواست ملنے پر ہم آپ کو ترمیم شدہ السٹریشن اور منظوری کا خط (جس میں مالی امور کی ترامیم کی تفصیلات درج ہوں گی) ارسال کریں گے۔ پالیسی اونر سے دستخط شدہ خط اور السٹریشن تیس دن کے اندر ہمیں واپس بھیجیں ۔

آدم جی لائف اپنے کسٹمرز کا مالی مسائل کی صورت میں کم پریمیم کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے ۔ پریمیم میں کمی کے لئے مندرجہ بالا دستاویزات جمع کرائیں :

ترمیم یا تبدیلی کا درخواست فارم پالیسی اونر کی جانب سے پر اور دستخط ہوا ترمیم شدہ آٹو ڈیبٹ معلومات (بینک برانچ میں دستیاب ہیں ) ہیلتھ فارم (انشورڈ شخص پر اور دستخط کرکے بھیجے ) آپ کی درخواست ملنے پر ہم آپ کو ترمیم شدہ السٹریشن اور منظوری کا خط (جس میں مالی امور کی ترامیم کی تفصیلات درج ہوں گی) ارسال کریں گے۔ پالیسی اونر سے دستخط شدہ خط اور السٹریشن پندرہ دن کے اندر ہمیں واپس بھیجیں ۔

اپنی پالیسی کی میعاد کے دوران انشورنس کی طے شدہ رقم کم یا زیادہ کرنے کے لئے مندرجہ بالا دستاویزات بینک برانچ میں جمع کرائیں :

  • ترمیم یا تبدیلی کا درخواست فارم پالیسی اونر کی جانب سے پر اور دستخط ہوا
  • ترمیم شدہ آٹو ڈیبٹ معلومات (بینک برانچ میں دستیاب ہیں ) ہیلتھ فارم (انشورڈ شخص پر اور دستخط کرکے بھیجے )
  • پراڈکٹ کی مناسبت سے رائڈر پالیسی کے ایک سال ہونے پر شامل کر دیا جائے گا۔ پالیسی اونر سے دستخط شدہ خط ہمیں واپس بھیجیں ۔

پراڈکٹ کی مناسبت سے رائڈرز پالیسی اینیورسری پہ جمع کراسکتے ہیں ۔ پالیسی اونر سے دستخط شدہ خط ہمیں واپس بھیجیں ۔

پریمیم کی رقم واجب الادا تاریخ کے دس دن کے اندر آپ کے بینک اکاؤنٹ سے کٹ جائے گی ۔ اگر ایسا نہیں ہوتا تو اپنے بینک برانج سے رجوع کریں ۔ یا پھر آپ ہمیں پریمیم کٹوتی کی درخواست help_csd@adamjeelife.comہ ای میل بھی کر سکتے ہیں ۔

آپ ایڈ ہاک کی مد میں اپنی انویسٹمنٹ میں اضافی رقم شامل کر سکتے ہیں ۔ کم از کم ایڈہاک رقم کا تعین پراڈکٹ کے حساب سے ہوگا اور اس کے زیادہ سے زیادہ ہونے کی کوئی حد نہیں ہے ۔ آپ ایڈ ہاک رقم چیک کی صورت میں بھیج سکتے ہیں ، پے آرڈر یا بینک ڈرافٹ کے ذریعے بھی ۔

ایڈ ہاک کا آپشن محض مخصوص ہراڈکٹس پر ہے ۔

ٓدم جی انشورنس آپ کو 14دن کا فری ٹرائل دیتی ہے ۔ پالیسی دستاویزات حاصل ہونے کے بعد آپ کے پاس ریویو کرنے کے لئے 14دن کا وقت ہوتا ہے ۔ اگر اس دوران آپ کو پالیسی کے شرائط و ضوابط صحیح نہیں لگتے تو آپ دستایوزات پر “Cancel (FLP)”لکھ کر بمع پالیسی اونر سے دستخط شدہ منسوخی فارم ہمیں بھجوا سکتے ہیں ۔ آپ کی پالیسی منسوخ ہو جائے گی اور پریمیم کی رقم بھی واپس مل جائے گی ۔

لائف انشورنس پالیسی کی معیاد کے دوران دعوی کرنے کے لئے انشورنس کمپنی کو اعتماد میں لینا ضروری ہے ۔ موت سے ہٹ کر دعوے کے لئے ، انشورڈ شخص خود کمپنی سے رجوع کر سکتا ہے ۔ رجوع کرنے کے طریقے مندرجہ ذیل ہیں :

  • ٹیلی فون کال
  • کلیم ڈپارٹمنٹ:021-38677114/0346-8209366
  • کال سینٹر (ہیلپ لئن) : 021-111-11-5433
  • ای میل : help_claim@adamjeelife.com
  • تحریر شدہ درخواست
  • کلیم ڈپارٹمنٹ
  • آدم جی لائف اشورنس کمپنی لمیٹڈ
  • آدم جی لائف اشورنس کمپنی لمیٹڈ
  • پلاٹ جی 20، بلاک9، کلفٹن،
  • کراچی۔

جلد سے جلد عمل درامد ہونے کے لے ہم تجویز کریں گے کہ واقعے کے تیس دن کے اندر انشورڈ شخص یا ان کی جگہ کوئی اور دعوے کی درخواست ہمیں بھیج دے ۔.

اس صورت میں ایک تحریری وضاحت کی بھی ضرورت ہوگی ۔

اس کے چار مرحلے ہیں :

  • مدعی آدم لائف اشورنس کو دعوے کے بارے میں مطلع کر گا ۔
  • ادم جی لائف اشورنس مدعی کو اپنے دستاویزات جلد از جلد مکمل کرنے کا کہے گی ۔
  • مدعی تمام دستاویزات جمع کرائے گا ۔
  • آدم جی لائف اشورنس دعوے پر غورو فکر کے بعد فیصلہ دے گی ۔

اس کے لئے ہماری ویبسائٹ adamjeeurdu.csquareonline.com وزٹ کریں ۔

فارم وہیں سے ڈاؤن لوڈ ہوگا۔

موت کے دعوے کے لئے:

  • کلیم فارمز
  • موت کا سرٹفیکٹ (نادرا، یونین کاؤنسل اور ہسپتال کے سرٹفیکٹ)
  • پالیسی کی اصل دستاویزات
  • نامزد شخص اور انشورڈ شخص کے شناختی کارڈ کی تصدیق شدہ کاپی
  • مرنے والے کی تصویر
  • حادثاتی موت کی صورت میں اخبار کی کٹنگ
  • حادثاتی موت کی صورت میں ریسکیو 1122کی رپور ت
  • حادثاتی موت کی صورت میں ریسکیو 1122کی رپور ت
  • پولیس اور پوسٹ مارٹم رپورٹ
  • ہسپتال اور میڈیکل ریکارڈز

ضرورت پڑنے پر اضافی دستاویزات بھی مانگی جاسکتی ہیں ۔

معذوری کے دعوے کے لئے:

  • کلیم فارمز
  • ہسپتا ل ومیڈیکل ریکارڈز، ایکس ریز اور علاج کے دیگر ریکارڈز
  • معژوری کا سرٹفیکٹ
  • پولیس رپورٹ اور ایم ایل او رپورٹ (رجسٹرڈ ہونے کی صورت میں)
  • مدعی کی تصویر

ضرورت پڑنے پر اضافی دستاویزات بھی مانگی جاسکتی ہیں ۔

اگر تمام دستاویزات وقت پر جمع ہو جائیں تو 3 سے5ورکنگ ڈیز۔اگر کسی دستاویز کی تصدیق کی ضرورت پڑ جائے تو زیادہ وقت بھی لگ سکتا ہے لیکن اس بارے میں مدعی کو پہلے سے مطلع کیا جائے گا ۔

عموماًانشورڈ شخص کی جانب سے نامزد ہونے والا ہی دعوے کی رقم کا حقدار ہوتا ہے ۔

اسٹیٹس جاننے یا کسی او111-11-5433ئے ہمارے ٹول فری نمبر 111-11-5433 پر رابطہ کریں یا پھر Help_Claims@adamjeelife.com ای میل کریں۔ اس کے علاوہ آپ ای سروس پورٹل پر بھی معلومات حاصل کر سکتے ہیں ۔

دعوے کی رقم کمپنی چیک یا آئی بی ایف ٹی کی صورت میں ادا کرے گی ۔

کیش ویلیو جو کہ کیش سرینڈر ویلیو بھی کہلاتی ہے ،پلان کے بنیادی فنڈ کی قابل اطلاق بولی کی رقم سے بنیادی بقایا یونٹ کو ضرب دے کر بآسانی حاصل کی جاسکتی ہے ۔ حاصل ہونے والی ویلیو میں سے سرینڈر چارجز کٹ جائیں گے ۔

پالیسی دستاویزات میں مندرجہ ذیل چیزیں شامل ہوتی ہیں : پالیسی کے شرائط و ضوابط

  • کلیم سیٹلمنٹ فارم
  • رائڈز کے قوانین
  • پالسی شیڈول
  • غیر مالی آلٹریشن فارم
  • خالی لفافہ
  • چارجزکا ڈھانچہ

ٹرم انشورنس پلان کے مقابلے میں جو ایکسپائر ہونے کے بعد کوئی فائدہ فراہم نہیں کرتا، یونٹ لنکڈ لائف اشورنس پلان کیش ویلیو کی بنیاد پر بنا پلان ہے ۔ اس کا مقصد کلائٹ کو اضافی فائدہ پہنچانا ہے ۔اس فائدے کو آپ میعادکے دوران اور میچورٹی کے وقت بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

فی ال وقت آدم جی اشورنس کمپنی مندرجہ ذیل یونٹ لنکڈ پلانز آفر کررہی ہے :

ریگولر پریمیم پلان: اس پلان میں پالیسی ہولڈر پلان کے دوران باقاعدگی سے پریمیم ادا کرتا ہے جیسے کہ ماہانہ، ششماہی، سہ ماہی یا سالانہ بنیادوں پہ۔ ان پلانز کے تحت پالیسی ہولڈر کو پریمیم کی میعاد ختم ہونے یا میچورٹی تک ہر سال پریمیم بھرنا ہوگا ۔

سنگل پریمیم پلان: اس میں آپ کو یک مشت پریمیم ادا کرنے کی سہولت ہوتی ہے (یعنی کے پایسی شروع ہونے کے وقت)۔مکمل پیسے ادا کرنے کے بعد کوئی بھی اضافی رقم جمع کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی ۔

انویسٹمنٹ سیکیور فنڈ: یہ فنڈفکسڈ انکم فنڈ کی طرح ہوتا ہے اور اسے ہمارے ریگولر پیمیم پلان کے ساتھ آفر کیا جاتا ہے ۔ انویسٹمنٹ سیکیور فنڈ 2: یہ فنڈ فکسڈ انکم فنڈ کی طرح ہوتا ہے اور اسے ہمارے سنگل پریمیم پلان کے ساتھ آفر کیا جاتا ہے ۔ امانت فنڈ : یہ اسلامک ایسٹ ایلوکیشن فنڈ کے برابر ہے اور اس میں فکسڈ انکم ایوینوز اور لسٹڈ اکویٹی کی طرف سے نمائش کی اجازت ہوتی ہے ۔ یہ فنڈ دونوں ریگولر پریمیم پلانز اور سنگل پریمیم پلانز کے ساتھ آفر کیا جاتا ہے ۔ امانت فنڈز: یہ ایسٹ ایلوکیشن فنڈ کے برابر ہوتا ہے اور اس میں اسلامک انکم ایوینوز اور اسلامک لسٹڈ اکویٹی کی طرف سے نمائش کی اجازت ہوتی ہے ۔ یہ فنڈ دونوں سنگل پریمیم پلانز کے ساتھ آفر کیا جاتا ہے ۔ انویسٹمنٹ ڈائیورسیفائرفنڈ: یہ ایسٹ ایلوکیشن فنڈ کے برابر ہوتا ہے اور اس میں فکسڈ انکم ایوینوز اور لسٹڈ اکویٹی کی طرف سے نمائش کی اجازت ہوتی ہے ۔ یہ فنڈ ہمارے دونوں سنگل پریمیم پلانز کے ساتھ آفر کیا جاتا ہے ۔

آدم جی لائف اشورنس کی جانب سے آفر کی جانے والی نئی بولی رقم کمپنی کی ویب سائٹ پر دیکھی جا سکتی ہے ( adamjeeurdu.csquareonline.com )

اگر آپ کا منتخب کردہ لائف انشورنس پلان اگر اجازت دے تو آپ کسی بھی وقت اپنے سرمائے کی رقم بڑھاسکتے ہیں ۔ اس کے لئے محض آپ کو ایڈ ہاک پریمیم کرنا ہوگا ۔

انکم ٹیکس قانون کے مطابق پاکستان کا شہوری جو کہ ایسی انکم کما رہا ہو جس پہ ٹیکس لگتا ہے تنخواہ یا بزنس سے حاصل ہونے واے سرمائے کے مد میں ٹیکس کریڈٹ حاصل کر سکتا ہے ۔ لائف انشورنس پلان کے لئے یہ فورمولا استعمال ہوگا: البتہ ضروری ہے کہ اس شخص نے میوچل فنڈز کی خرید میں کوئی ٹیکس کریڈٹ وصول نہ کیا ہو ۔

فورمولا::

(A/B) x C

جہاں

A کسی بھی ٹیکس کریڈٹ کے الاؤنس سے قبل ٹیکس سال کے لئے اس شخص سے ٹیکس کی قیمت کا اندازہ ہوتا ہے۔

ٹیکس سال کے لئے اس شخص کی قابل ٹیکس آمدنی بی ہے ، اور سی اس سے کم ہے –

  1. کل ادا شدہ پریمیم
  2. ۔                                         
  3. سال کے لئے اس شخص کی قابل ٹیکس آمدنی کا بیس فیصد۔ یا
  4.                                         
  5. ایک ملین روپیہ
  6. ۔

اس کے لئے آپ کو اپنے مقررہ بینک میں قرض کی درخواست ڈالنی ہوگی ۔ یاد رہے کہ قرض پایسی میں درج کمپنی کے قوانین و ضوابط کے تحت ہی دیا جائے گا ۔

اگر میچورٹی کی حد تک انشورڈشخص حیات رہتا ہے تو کمپنی پالیسی شیڈول میں درج تاریخ کو میچورٹی کی یک مشت رقم ادا کرے گی ۔

یہ ایک سہولت ہے جس کے مطابق آپ کو پالیسی کی رقم کا ایک حصہ مل جاتا ہے ۔ جب پالیسی کیش ویلیو تک پہنچ جاتی ہے آپ کمپنی سے پالیسی کے قوائد و ضوابط کے تحت رقم کی جزوی واپسی کی درخواست کر سکتے ہیں ۔

اگر پریمیم وقت پہ ادا نہیں ہوتا تو پالیسی کو دوبارہ شروع کرانے کے لئے 30دن کی اضافی مدت دی جاتی ہے ۔

اگر دی گئی مدت میں پریمیم نہ ادا کیا جائے تو پالیسی موخر ہو جاتی ہے ۔

اس کے لئے ان چیزوں کی ضرورت ہوگی:

بقایا پریمیمز کی ادائیگی

کلائنٹ سے دستخط شدہ گڈ ہیلتھ فارمDeclaration of Good Health Form duly signed by the Client/NMQ Form

اس کے لئے مقررہ محکمہ کی منظوری کی ضرورت ہوگی ۔

پریمیم آسانی سے ان طریقوں سے ادا کیا جا سکتا ہے:

  • چیک
  • پے آرڈر
  • کیش
  • ماسٹر ویزا(زیزی پیسہ سروس)

آپ کے پتے پر سسٹم جنریٹڈپیمنٹ رسید بھیج دی جائے گی جب ہمیں رقم موصول ہو جائے گی ۔ اگر رسید نہ ملے تو آپ ہمیں ای میل کریں۔ ای میل پتہ: help_csd@adamjeelife.com

اسائنمنٹ میں آپ انشورنس پالیسی کے حقوق اور ذمہ داریاں کسی اسائنی کو دے دیتے ہیں ۔ یہ سہولت آدم جی اشورنس کمپنی مہیا کرتی ہے ۔ مزید معلومات کے لئے ہمارے کسٹمر سروس ڈپارٹمنٹ سے رجوع کریں ۔

پتہ: آدم جی اشورنس کمپنی لمیٹڈ، دا فورم ، فلور نمبر 3، سوئیٹ نمبر 323، کراچی

111-11-(LIFE) – Help_csd@adamjeelife.com

اس صورت میں آپ ہمارے کسٹمر سروس محکمے سے رجوع کریں ۔ ہم کشھ ایسا راستہ نکالنے کی کوشش کریں گے جس میں آ پ کو کم از کم نقصان ہو اور آپ پالیسی جاری رکھ سکیں ۔اگر پھر بھی آپ اسے ختم کرنا چاہیں تع آپ کو مندرجہ ذیل دستاویزات بینک برانچ میں بھجوانا ہوں گی:

سرینڈر فارم پالیسی اونر کی جانب سے دستخط شدہ پالیسی کے اصل دستاویزات

زکوۃ ک اقرار نامہ

اس صورت میں کچھ سرینڈر چارجز بھی لگتے ہیں ۔ اس کی تفصیل سرینڈر فارم میں درج ہے ۔

پایسی کا خاص شناختی نمبر پالیسی نمبر کہلاتا ہے ۔ کلائنٹ آئی ڈی میں یہ درج ہوتاہے کہ اس شخص کے نام پر کتنی پالیسیاں ایشو ہیں ۔

میچورٹی تاریخ تک پالیسی اونر کے حیات رہنے پر کلائنٹ کو تمام بقایا رقم کاٹ کر کیش ویلیو کی رقم دی جائے گی ۔

انشورنس میں انشورنس پالیسی ایک معاہدہ ہوتا ہے جو انشورر اور پالیسی ہولڈر کے درمیان ہوتا ہے ۔ سرینڈر، جزوی واپسی یا منافع حاصل کرنے کی درخواست کے لئے اصل دستاویزات کی ضروت پڑتی ہے ۔ اسی لئے ضروری ہے کہ ان دستاویزات کو حفاظت سے رکھا جائے ۔

پالیسی جس کی جان کی انشورنس دیتی ہے وہ پالیسی ہولڈر کہلاتا ہے ۔ پالیسی انشورڈ شخص یا اس کے بیوی بچوں کو کوور کرتی ہے ۔ بیوی بچوں کے لئے پالیسی ہولڈر کا ان کو نامزد کرنا ضروری ہے ۔ نامزدگی میں کسی بھی طرح کی تبدیلی کے لئے کمپنی کو پہلے سے مطلع کیا جائے گا ۔

انشورنس کی تجویز یا پرپوزل وہ درخواست ہوتی ہے جس سے پالیسی عمل میں آتی ہے ۔اس پہ انشورنس پالیسی کا نام درج ہوتا ہے ۔

یہ وہ رقم ہوتی ہے انشورڈ شخص کی موت ہر اس کے نامزد کردہ شخص کو لازمی طورپر ملتی ہے ۔ یہ وہ قل رکم ہوتی ہے جس پر پالیسی اونر انشورڈ ہوتا ہے ۔

یہ وہ رقم ہے جو پالیسی اونر انشورر کو مقررہ وقت پر ادا کرتا ہے ۔ انشورڈ شخص کے رسک کو کم کرنے کے لئے اسے ایک پریمیم رقم کمپنی کو ادا کرنا ہوتی ہے ۔

اسلٹریشن وہ پالیسی ڈھانچہ ہوتا ہے جسے انشورنس کمپنی کی ٹیم تیار کرتی ہے ۔ پالیسی ہولڈر کو لائف انشورنس کے لئے درخواست جمع کراتے ہوئے دستخط شدہ السٹریشن بھی جمع کرانی ہوتی ہے ۔

جب آپ کی درخواست منظور ہوجاتی ہے تو آُ کو ایس ایم ایس کی صورت میں مطلع کیا جاتا ہے ۔ پالیسی دستاویات آپ کے دئیے گئے پتے پر ارسال یا ایم میل کر دیئے جاتے ہیں ۔

ہم کلائنٹ کو یہ سہولت دیتے ہیں کو وہ پالیسی کے دوران پریمیم پڑھا بھی سکتے ہیں ۔ انڈیکسیشن سے مہنگائی میں اضافے، سیونگ رقم میں اضافے یا کسی اور وجہ سے پریمیم بڑھانے میں سہولت ملتی ہے ۔

بحالی پر کوئی اضافی رقم نہیں لی جائے گی ۔ اگر آپ پالیسی بحال کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو بقایا پریمیم اور دستخط شدہ فارم جمع کرانا ہوگا۔

پریمیم ادا کرنے کی آخری تاریخ پالیسی شیڈول میں درج ہوگی ۔ پریمیم کی رقم ادا کرنا ہوگی۔ البتہ ہم آپ کو پالیسی بحالی کی تاریخ کی یاد دہانی کرادیں گے ۔ پریمیم ادا کرنے کی مقررہ تاریخ سے ایک مہینہ قبل ہم نوٹس اور ایس ایم ایس بھیجتے ہیں ۔

پریمیم ان طریقوں سے ادا کیا جا سکتا ہے : چیک، پے آرڈر، کیش، آن لائن ٹرانسفر۔ آپ کو درست پالیسی نمبر چیک کے پیچھے لکھنا ہوگا ۔ آپ اپنے سیلز ایجنٹ کو بلا کر بھی پریمیم کی رقم اسے دے سکتے ہیں

آپ کے پتے پر سسٹم جنریٹڈ رسید بھجوادی جائے گی ۔ اگر رسید نہ ملے تو اس پتے پر ای میل کریںhelp_csd@adamjeelife.com

پالیسی کے بارے میں جاننے یا کسی بھی اور سوال کے لئے اس نمبر پر کال کریں: 111-115-433 یا ہمیں ای میل کریں:help_csd@adamjeelife.com

ٓپ اپنا ای میل اڈریس رجسٹر کرانے کے لئے کسٹمر کیئر سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔ جس کے بعد آپ کو ایک ای سروس لنک مل جائے گا ۔ یہاں لاگ ان کرکے آپ تمام معلومات حاصل کر سکتے ہیں ۔

پالیسی کسی بھی مہینے کی آخری تاریخ تک حوالے کی جاسکتی ہے ۔ سرینڈر کرنے پر پالیسی کی نیٹ کیس سرینڈر ویلیو ادا کردی جائے گی ۔

اس سے آپ کو اپنی پالیسی سے متعلق تمام تفصیلات مل سکتی ہیں جیسے کتنے پریمیم ادا ہو گئے ہیں ، کیش ویلیو کیا ہے، یونٹ پرائس، بینفشری کی تفصیلات وغیرہ۔

تکافل سے متعلق سوالات

تکافل دو پارٹیز کے درمیان ایک معاہدہ ہوتا ہے جس کے تحت نقصان کی صورت میں ایک پارٹی دوسری پارٹی کو معاونت فراہم کرتی ہے ۔ یہ ایک شرعی اصولوں پر قائم نظام ہے جس سے ایک شخص کو مالی و جانی تحفظ فراہم کیا جاتا ہے ۔ تکافل میں ممبران کو شراکت داری اور باہمی مفاد میں خطرات اور رسک بانٹنے کے لئے سہولت مہیا کیا جاتی ہے ۔

تکافل کے بنیادی اجزا مندرجہ ذیل ہیں :

۔ایک برادری کے افراد ایک مشترک پلیٹ فارم پر جمع ہوتے ہیں۔ ایک وقف فنڈ میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں ۔ اسے تکافل آپریٹر سنبھالتے ہیں تاکہ انہیں مستقبل کے خطرات سے بچایا جا سکے ۔

تکافل آپریٹر انتظامیہ کے فرائض انجام دیتے ہیں اور وکیل کی ذمہ داری ادا کرتے ہیں ۔

کوئی بھی میمبر اگر کسی جانی یا مالی نقصان کا شکار ہوتا ہے تو اس کی وقف فنڈ میں سے معاونت کی جاتی ہے ۔

۔ہر سال کے آخر میں ، اضافی رقم شریعہ ایڈوائز اور منتخب کردہ ایکچوری کے مشورے کے مطابق ممبران میں تقسیم کر دی جاتی ہے ۔

نہیں ، تکافل اس رنگ و مذہب سے تعلق رکھنے والے کے لئے ہے جو کہ اپنے پیاروں کو کسی بھی طرح کے خطرے سے بچانا چاہتے ہیں ۔

یہ ایک ادارہ ہوتا ہے جو کہ تکافل کا انتظام سنبھالتا ہے اور ممبران کو کتنی رقم ملنی چاہئے اس کی ذمہ داری لیتا ہے ۔ اس کے علاوہ وہ فنڈز اکھٹے بھی کرتا ہے اور حقدر میمبران کو رقم کی ادائیگی بھی کرتا ہے ۔ اس کام کے لئے وہ وکالہ فیس چارج کرتا ہے ۔

تافل کے مندرجہ ذیل دستاویزات ہوتے ہیں :

انشورنس آرڈننس 2000

انشورنس قوانین2007

تکافل قوانین2012

پاکستان کے تمام انشورنس اور ونڈو تکافل آپریٹر کی ریگولیٹر سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ہے ۔

وقف پول میں شامل ہونے کے لئے ممبران کو تکافل معاہدے کے مطابق ایک مخصوص رقم ادا کرنا ہوتی ہے ۔

وکالہ وکیل میں سے نکلا ہے ۔ یہ وہ فیس ہوتی ہے جو وہ تکافل فنڈ کو سنبھالنے کے لیے لیتا ہے ۔

یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جو تکافل اسکیم میں شامل ہوتے ہیں اور جن کے نام پر تکافل سرٹفیکٹ ایشو ہوتے ہیں ۔

اس رقم کو شریعہ کمپلینٹ ایوینیوز میں لگایا جا تا ہے جیسے میوچل فنڈز، سکوک جو کہ شریعہ ایڈوائزر سے تصدیق شدہ ہوتے ہیں ۔