#نگہبان آدم جی لائف کا ناخواندگی ختم کرنے کا عہد

تعلیم ، جو کسی قوم کی ترقی میں ایک اہم عنصر ہے، پاکستان میں ایک مایوس کن حالت میں ہے۔ آج اسکول جانے والے عمر کے 37 فیصد بچے اسکول سے محروم ہیں، یا تو وہ سڑکوں پر غبارے بیچ رہے ہیں یا بھیک مانگ رہے ہیں۔ اس صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے معاشرے کے تمام طبقات کی سخت کوششوں کی ضرورت ہے

اس مسئلےکو مدنظر رکھتے ہوے آدم جی لائف نے سی ایس آر کمپین ‘نگہبان’ لانچ کی ہے. سی ایس آرسرگرمیاں طویل عرصے سے کارپوریٹ دنیا کا حصہ رہی ہیں اور نگہبان اس مشن کو آگے لیجانا چاہتا ہے

نگہبان کیا ہے؟

نگہبان آدم جی لائف کی نئی سی ایس آر کمپین ہے جو ناخواندگی کے مروجہ مسئلے کے بارے میں شعور اجاگر کرنے اور لوگوں کو اس نیک مقصد کے لئے اپنا حصہ ڈالنے کی دعوت دیتا ہے.

نگہبان کے ذریعے آدم جی لائف نے انٹرایکٹو مارکیٹنگ کی ایک مہم کے ذریعہ مارکیٹ کے تمام حصوں تک پہنچنے کی کوشش کی ہے۔ نگہبان کی بی ٹی ایل اکٹیوٹئیس 30 ، اور 31 مئی ، 2019 کو کراچی ، لکی ون مال سے شروع ہوئی. مال میں اے آئی ٹیکنا لوجی اسکرینیں لگائی گئیں، جن میں ان بچوں کی تصاویر کو دکھایا گیا ، جو تعلیم کے بنیادی حق سے محروم ہیں ۔

آدم جی لائف پورے ملک میں اسکولوں اور بچوں کو بنیادی تعلیمی سہولیات کی فراہمی آسان بنانا چاہتا ہے. ناخواندگی کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کرنے کے اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لئے ہم پاکستان کے مختلف شہروں میں سلسلہ وار سرگرمیوں کے ذریعے عوام تک پہنچنے کی کوشش کریں گے تاکہ لوگوں کو نگہبان کے بارے میں بتا سکیں اور انکو اس عظیم مقصد کا حصہ بنا سکیں.

اپنا حصہ ادا کریں

نگہبان ایک مثال ہے کہ پاکستان سے ناخواندگی کے خاتمے کے لئے اپنا کردارادا کرنا ناممکن نہیں ہے۔ ایک بچے کو تعلیم فراہم کرنا اسکی مستقبل کی کامیابی کیلئے بہت اہم ہے. نگہبان جیسے اقدامات عوام کوایک نیک مقصد کے لئے اپنا کردار ادا کرنے میں کامیابی کا احساس دلاتے ہیں ۔

ایک چھوٹا سا قدم، ایک بڑا اثر

آدم جی لائف کا یہ مثبت اقدام پاکستان کے بچوں کے روشن مستقبل کی وجوہ کو فتح بخشے گا۔ ہم امید کرتے ہیں کہ معاشرے کے دوسرے طبقات بھی اس طرف آئیں کیونکہ تعلیم ایک ایسا سرمایہ ہے جو یقینا بہت سے مثبت طریقوں سے ہمارے وطن کو فائدہ پہنچا سکتی ہے۔

“کسی قوم کی اصل امید اپنے نوجوانوں کی مناسب تعلیم میں ہے” – – ایراسمس