سمیر سیگل

سمیر اقبال سیگل صاحب ان دنوں سیگلز گروپ کمپنی کے سریٹو سپننگ ملز لمیٹڈ کے ڈائریکٹر اور چیف آپریٹنگ آفیسر ہیں ۔ ان کے پاس ٹیکسٹائل انڈسٹری کا 25سالہ تجربہ ہے ۔ انہوں نے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسو سی ایشن (اے پی ٹی ایم اے)میں بطورچیئرمین (پنجاب)خدمات انجام دیں اور گزشتہ ایک دہائی کے دوران قیادت کے مختلف عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ انہوں نے ایم سی بی بینک لمیٹڈ میں بورڈ کے آزاد ڈائریکٹر کی پوزیشن بھی سنبھالی ہوئی ہے ۔ انہوں نے پریسٹیجیئس وارٹن اسکول آف بزنس، یونیورسٹی آف پینسلوینیا، امریکہ سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی ہے ۔