محمد علی زیب

محمد علی زیب صاحب کے پاس مینوفیکچرنگ ، فنانشل اور انشورنس سیکٹرکا تیس سالہ تجربہ ہے۔ محمد علی زیب صاحب پاکستان کے انسٹیٹیوٹ آف چارٹرد اکاؤنٹنٹس کے فیلو میمبر رہ چکے ہیں ۔ انہیں کاسٹ اکاؤنٹنگ میں گولڈ میڈل بھی دیا گیا ۔ انہوں نے اپنے پروفیشنل کریئر کا آغاز 1995میں نشاط ملز سے کیا ۔ جہاں  انہوں نے ترقی کر کے فنانشل کنٹرولز کی پوزیشن حاصل کی ۔ اس کے بعدا نہوں نے 2005میں بحیثیت چیف فنانشل آفیسر آدم جی انشورنش میں شمولیت اختیار کی ۔ پھر وہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر فنانس تعینات ہوئے ۔ انہوں نے ستمبر 2008میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کا عہدہ سنبھالا ۔ زیب صاحب نے مارچ 2011میں آدم جی انشورنس چھوڑ دیا اور2012 سے اپریل 2013تک سٹی اسکول کے چیف فنانشل آفیسر کا عہدہ سنبھالا ۔ البتہ مئی 2013میں انہوں نے پھر سے آدم جی انشورنس میں بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر کی پوزیشن سنبھال لی ۔