عمران مقبول

عمران مقبول صاحب ایم سی بی بینک لمیٹڈ کے صدر اور چیف ایکزیکٹو آفیسر کے عہدے پہ فائز ہیں ۔ ان کے پاس بینکنگ کا تیس سالہ تجربہ ہے ۔ سی ای او کی پوزیشن لینے سے پہلے ، وہ کمرشل برانچ بینکنگ گروپ کے سربراہ تھے ، جہاں رہتے ہوئے انہوں نے مارکیٹ میں تنوع، بڑی افرادی قوت، ملک بھر میں پھیلے برانچز کے وسیع نیٹ ورک اور ایک بڑی پراڈکٹس لائن کے حوالے سے بہترین انداز میں بینک کے سب سے بڑے گروپ کی ذمہ داری سنبھالی ۔ اس سے قبل ، وہ ہیڈ ہول سیلز بینکنگ گرپ نارتھ، کنٹری ہیڈ ایم سی بی سری لنکا، گروپ ہیڈ اسپیشل اسٹیٹس مینجمنٹ اور اسلامک بینکنگ رہ چکے ہیں ۔ مقبول صاحب سترہ سال سے زیادہ عرصے کے لئے مقامی بینکنگ آپریشنز کے لئے بینک آف امریکہ اور سٹی بینک سے منسلک رہے ہیں ۔وہ کئی بینکوں میں سینئر مینجمنٹ لیول پر کام کر چکے ہیں ۔ مقبول صاحب نے آئی بی اے کراچی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور امریکہ کے ایم آئی ٹی سلون اسکول آف مینجمنٹ سے مینجمنٹ میں ایم ایس کیا ۔