معلوماتی مرکز

انفارمیشن روز مرہ زندگی کا ایک ناقابل تقسیم حصہ ہے لیکن صحیح وقت پر صحیح معلومات فراہم کرنا سب سے زیادہ اہم ہے۔ جو کہ ایک انشورنس پالیسی کے سائن اپ کرتے وقت اور بھی ضروری ہوجاتا ہے۔
آپ اپنی بیوی کی سالگرہ پر پھولوں کا گلدستہ بھیجنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔ تاہم صحیح ایڈریس نہ دینے کی وجہ سے وہ چیز وقت پر نہیں پہنچ پائے گی اور آپکی کوشش بیکار ہوجائے گی۔ اس طرح آپ انشورنس لینے کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔ لیکن اسکو موثر بنانے کیلئے صحیح معلومات کے ساتھ سائن اپ کرنا انتہائی اہم ہے۔
صحت / طبی صحیح معلومات کی اہمیت:۔
کئی بار، انشورنس ایجنٹ یا آپکے دوست زیادہ پریمیم کی ادائیگی کے خوف سے آپکو طبی حالت سے متعلق صحیح معلومات دینے سے روکنے ہیں۔ تاہم، یہ ایک برا خیال ہے کیونکہ آپکی انشورنس کمپنی آپکے طبی ریکارڈ کا سراغ لگاسکتی ہے اور بالآخر آپکے دعویٰ کو مسترد کرسکتی ہے۔ ایسی صورت میں انشورنس پالیسی حاصل کرنے کا مقصد پورا نہیں ہوپاتا۔ زیادہ تر انشورنس پالیسی کے معاہدوں میں واضح طور پر بتادیا جاتا ہے کہ اگر صحت یا طبی ریکارڈ سے متعلق صحیح یا مکمل معلومات فراہم نہیں کی گئیں تو کلیم کی رقم ادا نہیں کی جائے گی۔
آپ کو چاہیے کہ انشورنس پالیسی لیتے وقت تفصیلات بہت احتیاط سے بھریں اور اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ آپ کی طبی حالت یا صحت سے متعلق تفصیلات بالکل درست ہوں۔ کیونکہ اگر دی گئی معلومات غلط یا جزوی ہوئیں تو آپکا کلیم روکا بھی جاسکتا ہ۔
رابطہ کی صحیح معلومات دینے کی اہمیت:۔
رابطے کی صحیح تفصیلات کی فراہمی بظاہر چھوٹی سی بات لگ سکتی ہے لیکن یہ بہت اہم ہے کیونکہ انشورنس کمپنی فراہم کردہ رابطے کی کی تفصیلات کے ذریعے ہی آپکو آپکی پالیسی سے متعلق اہم اپ ڈیٹس اور تفصیلات بھیجتی ہے۔ فارم بھرتے وقت اپنے پتہ، فون نمبر اور موبائل نمبر کو دوبارہ چیک کریں۔ اگر ممکن ہوسکے تو ایک متبادل نمبر بھی فراہم کریں تاکہ آپکا فون نہ ملنے کی صورت میں کمپنی اس نمبر کے ذریعے آپ سے رابطہ قائم کرسکے۔
اچھی طرح پالیسی کو سمجھنے اور درست طریقے سے فارم بھرنے سے آپ اپنی لائف انشورنس سے بہترین فائدہ اٹھانے کے قابل ہوسکتے ہیں۔
انشورنس فارم بھرنے کے لیے ہدایات:۔
* انشورنس فارم پر دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔
* انشورنس کمپنی کے ساتھ کوئی شک ہو تو وضاحت کریں۔
* غلط معلومات فراہم نہ کریں۔
* فارم کی ہر تفصیل پر توجہ دیں۔
* غلط معلومات کو صحیح کریں۔
* پوشیدہ تفصیلات کو دوبارہ چیک کریں۔
رائیڈرز کیا ہیں؟ مجھے انکی ضرورت کیوں ہے؟
رائیڈرز، آپکی ضرورت کے مطابق آپکی منصوبہ بندی کو بہتر بنانے کا ایک طریقہ ہے۔ جو آپکو آپکی مالی ضروریات کے تحفظ کے لیے ایک کامل لائف انشورنس پلان مہیا کرتا ہے۔ جس کی آپکو تلاش ہے۔ آپ کس طرح اس بات کو یقینی بناسکتے ہیں کہ آپ کی تمام ضروریات ایک ہی پالیسی پوری کردے؟ اس سوال کا جواب ہے ٹو فولڈ (Two Fold) سب سے پہلے آپکو ایک ایسی جامع پالیسی تلاش کرنے کی ضرورت ہے جو زیادہ سے زیادہ تحفظ فراہم کرتی ہو۔ پھر آپکو چاہیے کہ رائیڈرز کی مدد سے پالیسی کو مزید مضبوط بنالیں۔
رائیڈرز کی تفہیم:۔
رائیڈرز وہ اضافی خصوصیات ہیں۔ جو آپکی موجودہ انشورنس پالیسی کو بڑھانے کا کام کرتے ہیں۔ یہ رائیڈرز مخصوص حالات میں اضافی کوریج فراہم کرتے ہیں۔ اپنی ضرورت کے مطابق کوریج بڑھانے کے لیے آپکو ان رائیڈرز کے لیے اضافی ادائیگی کرنی پڑتی ہے۔ اگر آپ محسوس کرتے ہیں کہ آپکی انشورنس پالیسی ایک خاص واقعہ سے تحفظ فراہم نہیں کرتی تو آپ اس کے لیے اضافی ادائیگی کرکے اس خاص واقعہ کا تحفظ حاصل کرسکتے ہیں۔ مثال کے طور پر آپ کی پالیسی میں سنگین بیماری کی کوریج کا پرویژن نہ ہو تو آپ کو صرف سنگین بیماری کا رائیڈر حاصل کرنا ہوگا۔
رائیڈر کیسے مددگار ثابت ہوسکتے ہیں:۔
رائیڈرز آپکی انشورنس پالیسی کی قائم کردہ کچھ حدود پر قابو پانے میں بہت مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ آپ رائیڈرز کی اقسام کی بنیاد پر مندرجہ ذیل فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔
* رائیڈر اپنے موجودہ انشورنس پلان میں اضافی فوائد شامل کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔
* یہ ٹرمینل بیماری کی صورت مین مالی طور پر آپکی حمایت کرسکتا ہے۔
* کسی بد قسمت واقعہ جیسا کہ کسی حادثے میں موت واقع ہوجانے کی صورت میں حادثاتی موت رائیڈر مالی طور پر خاندان کے ارکان کی حفاظت کرسکتا ہے۔
* رائیڈر جیسا کہ ویور آف پریمیم رائیڈر (Waiver of Premium Rider) پالیسی ہولڈر کی معذوری کی صورت میں مستقبل کی ادائیگیوں کو معاف کراسکتا ہے۔
رائیڈرز اس وجہ سے آپکو آپ کی انشورنس پلان میں تحفظ کی ایک اضافی پرت کو شامل کرنے کے لیے مدد کرسکتے ہیں۔ صحیح رائیڈر کا اضافہ کرکے آپ اپنے پیاروں کی حفاظت اور ان کے مستقبل کو محفوظ بناسکتے ہیں۔
تجاویز:۔
اچھی طرح تحقیق کرکے ایسا رائیڈر منتخب کرین جو آپکے انشورنس پلان میں حقیقی قیمت کا اضافہ کرسکے۔ رائیڈرز کی شرائط واضح کرنے کرنے کیلئے اپنی انشورنس کمپنی سے مشورہ کریں۔

رقم ادائیگی ہمارے مالی مشیر سے بات کریں تشریف تجزیہ کیلکولیٹر کی ضرورت
x