تعارف

نظریہ

عالمی سطح پر ایک ایسی اعلیٰ انشورنس کمپنی کا قیام جو مارکیٹ میں پروڈکٹس قیمتوں پیکیجز اور ڈسٹری بیوشن میں جدت پیدا کرکے اس صنعت میں انقلابی تبدیلیاں لے آئے ۔

مقصد / مشن

پریمئم سروس مہیا کرکے اپنے صارفین ،ملازمین اور حصہ داروں کو غیر معمولی فائدہ پہنچانا ۔

کوڈ اوف کنڈکٹ اینڈ ورک ایتھکس

تفصیلات کے لئے یہاں کلک کریں

آدم جی لائف ہولارڈ جنوبی افریقہ اور آدم جی انشورنس کے اشتراک سے عمل میں آیا ہے۔ دونوں شریک بہت مستحکم اور پچھلے 60+ سال سے پاکستان میں معیاری پراڈکٹ و خدمات فراہم کررہے ہیں۔ مقامی مارکیٹ کی معلومات اور بین الاقوامی مہارت نے آدم جی لائف کے صارفین و مارکیٹ کی ضروریات اور ان کا جامع حل فراہم کرنے کی بصیرت سے نوازا ہے۔
ہماری تکنیکی مہارت نہ صرف پاکستان بلکہ جنوبی افریقہ میں بصورت ہولارڈ انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ تعاون کی بدولت موجود ہے۔ جو کہ جنوبی افریقہ میں سب سے بڑی نجی انشورنس گروپ ہے اور جس نے ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں خاطر خواہ مقدار سرمایہ کاری کررکھی ہیں۔ ہولارڈ اپنے صارفین کو ڈیزائن اور انشورنس مصنوعات کی تقسیم اور ترسیل کی بے مثال خدمات فراہم کرنے میں 30 سال سے زائد تجربہ رکھتا ہے۔
آدم جی لائف کو نشاط گروپ کی حمایت/ پشت پناہی حاصل ہے جو کہ 500 بلین کے فکسڈ / کرنٹ اثاثے رکھتے ہوئے جنوب مشرقی ایشیاء میں مصروف اور سب سے زیادہ متنوع کاروباری گروپوں میں سے ایک ہے اور پاکستان کے صف اول کے کاروباری اداروں میں سے ہے۔ خطے کے تین سب سے اہم کاروباری شعبوں یعنی ٹیکسٹائل (نشاط ملز،نشاط لینن) سیمنٹ (ڈی جی خان سیمنٹ)اور مالیاتی خدمات (MCBاورآدم جی لائف ایشورنس کمپنی لمیٹیڈ )میں یہ گروپ باہم موجود ہے۔ اسکے علاوہ یہ گروپ نہ صرف ایوی ایشن (پاکستان ایوی ایٹیرز) بلکہ پاور جنریشن (نشاط پاور لمیٹیڈ) پیپر کی مصنوعات (نشاط شویبہ پیر ملز) میں بھی معقول مارکیٹ شیئر رکھتا ہے۔

ریلیشن شپ منیجر/ Relationship Manager اور مالیاتی شہروں کی ایک مضبوط اور انتہائی تربیت یافتہ ٹیم، آرٹ پالیسی منیجمنٹ اور کلیم پروسنگ نظام اور مضبوط مالی حمایت کے ساتھ آدم جی اپنے صارفین کو دن میں چوبیس گھنٹوں کی مکمل اور خصوصی خدمات فراہم کررہی ہے۔ ہماری طویل مدتی لگن ہمارے صارفین کی ضروریات کا مستقل خیال کو یقینی بناتی ہے اور یہی ہماری بنیادی توجہ کا مرکز ہے۔ آدم جی لائف نے صارفین کو اولین ترجیح دیتے ہوئے لائف انشورنس کے پیرامیٹر میں نئی بنیاد رکھی ہے۔ ہماری سروس کا عمل اثر پذیر، شخصی، تفہیم شدہ اور ہمدردانہ ہے اور جو ہمارے صارفین کو مکمل ذہنی سکون پہنچانے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ تاکہ آپ اپنی بہترین صلاحیتوں پر بھرپور توجہ دے سکیں اور باقی ہم پر چھوڑ دیں۔

ہمارا یہ عہد ہے کہ:

۱) ہم جس معاشرے اور کمیونٹی کی خدمت کرتے ہیں اُس میں نمایا ں فرق پیداکریں اور اپنے بہتریں رویے کے ذریعے اپنے اخلاق کا مظاہرہ کریں۔

۲) اپنے کاروبار سے متعلق قوانین اور قواعد و ضوابط پر کاربند رہیں۔ اور ایک اعلیٰ نظام کے تحت اپنے صارفین کی ضرورتوں کے مطابق دانشمندانہ، تخلیقی اور قابلِ عمل حل مہیا کریں۔

۳) اپنے تمام تعلقات میں دیانتداری پیدا کریں۔

۴) ایسا شاندار کام کرنے کا ماحول بنائیں جو ایماندای ، فراخدلی اور با ہمی عزت و احترام پر مبنی ہو اور ساتھ ہی ایک دوسرے کے ساتھ شفاف اور غیر جانبدارانہ رویے پر کاربند رہیں۔

رقم ادائیگی ہمارے مالی مشیر سے بات کریں تشریف تجزیہ کیلکولیٹر کی ضرورت
x